Anti-Discrimination NSW(امتیازی سلوک کے خلاف NSW کا ادارہ)
ہہم نیو ساوتھ ویلز ریاست کا حکومتی ادارہ ہیں جو
Anti-Discrimination Act 1977 (the Act) ( امتبازی سلوک کے خلاف قانون 1977) (قانون ) کا نظم و نسق سنبھالتا ہے۔ ہم مفت خدمات پیش کرتے ہیں اور نیوساوتھ ویلز میں یہ کرکےامتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں :
-
-
-
امتیازی سلوک اور اس کے اثرات کے بارے میں آگہی پیدا کرنا
-
قانون سے استثناء کی درخواستوں کا انتظام و انصرام کرنا تاکہ لوگوں کے چند گروہوں کو مخصوص ملازمتوں، پروگراموں ، خدمات یا سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔
-
امتیازی سلوک سے متعلقہ معاملات کے بارے میں حکومت کو مشورہ دینا۔
امتیازی سلوک تب روا رکھا جاتا ہے جب کسی شخص کیساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے، کیونکہ وہ ایسی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ، یا حامل سمجھے جاتے ہیں، جنہیں نیو ساوتھ ویلز کے قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
-
معذوری ( اس میں مرض اور بیماری شامل ہیں)
-
جنس (بشمول حاملہ ہونے اور چھاتی کا دودھ پلانے کے)
-
-
-
-
-
-
دیکھ بھال کرنیوالے کی ذمہ داریاں.
چند عوامی جگہوں پر امتیازی سلوک کرنا خلاف قانون ہے۔ یہ ہیں:
-
-
-
جہاں اشیاء و خدمات فراہم کی جاتی ہیں
-
جہاں اشیاء و خدمات فراہم کی جاتی ہیں
-
دیکھ بھال کرنیوالے کی ذمہ داریوں کے خلاف امتیازی سلوک صرف کام کی جگہ پر غیرقانونی ہے
اس میں شامل ہوسکتے ہیں:کسی کو جنسی ہراسگی کرنا خلاف قانون ہے۔ جنسی ہراسگی جنسی نوعیت کا ایک ناپسندیدہ رویہ ہے جو کسی دوسرے کو ناراض کرتا، نیچا دکھاتا ، یا دھمکاتا ہے۔
-
-
جنسی عمل کے لیے درخواست کرنا
-
جنسی اشارے، مذاق یا تبصرے۔
بدنام کرنا عوام میں ایک ایسا کام کرنا ہے جو کسی شخص یا گروہ کے لیے نفرت ، شدید توہین یا مذاق اڑانے پر اکساتا ہے۔ چند خصوصیات کی حامل رسوا کن کام خلاف قانون ہیں۔
عوام میں کوئی ایساکام کرنا جس سے لوگوں کے کسی گروہ کو ان کی نسل، مذہبی عقائد یا وابستگی، جنسی رجحان، جنسی تشخص، ذو جنس ہونے یا HIV/AIDS میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دھمکیاں دی جائیں یا ان کے خلاف تشدد کے لیے اکسایا جائے قابل تعزیر جرم ہے جسے پولیس کو رپورٹ کرنا چاہیے۔
اگر آپ کیساتھ اس وجہ سے بدسلوکی کی جاتی ہے کہ آپ نے امتیازی سلوک کے خلاف شکایت کی ہے (یا شکایت کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں) ، یا آپ نے امتیازی سلوک کی شکایت کے بارے میں معلومات یا شہادت فراہم کی ہیں، تو اسے انتقامی کارروائی کہا جاتا ہے۔ انتقامی کارروائی کرنا نیو ساوتھ ویلز میں خلاف قانون ہے۔
اگر آپ کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیا کرنا چاہیے
Anti-Discrimination NSW (امتیازی سلوک کے خلاف NSW کا ادارہ) کی انکوائری سروس سے رابطہ کریں
02 9268 5544 یا
1800 670 812 پر، یا ای میل کریں
adbcontact@justice.nsw.gov.au پر۔ آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں جاہے آپ کو اپنی صورتحال یا جو کچھ آپ کیساتھ ہوا ہے کے بارے میں یقین نہ ہو کہ وہ خلاف قانون ہے ، یا آپ NSW کے امتیازی سلوک کے خلاف قوانین کے بارے میں مزید معلومات لینا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کو امتیازی سلوک، جنسی ہراسگی یا انتقامی کارروائی کا تجربہ ہوا ہے اور آپ کسی شخص یا کمپنی کے بارے میں ایک رسمی شکایت کرنا چاہتے ہیں ، تو مہربانی کرکے ہمارا شکایت فارم استعمال کریں. آپ کسی بھی زبان میں اپنی شکایت لکھ سکتے ہیں اور ہم آپ کی شکایت انگریزی میں ترجمہ کروائیں گے جس کے لیے آپ کو کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ اپنی شکایت ای میل کریں
complaintsadb@justice.nsw.gov.auپر۔ اگر آپ کے لیے تحریری شکایت کرنا مشکل ہے، تو آپ ہمارے ساتھ اپنے شکایت کو دوسرے طریقوں سے جمع کروانے کے بارے میں بات چیت کریں۔
اگر آپ کو ہماری کسی بھی خدمات تک رسائی کے لیے ترجمان درکار ہے، تومہربانی کرکے تحریری و زبانی ترجمے کی سروس کو
131 450 پر کال کریں ان سے اینٹی ڈسکریمینیشن NSW سے
02 9268 5544 پر کال ملانے کے لیے کہیں۔
اگر آپ کو قانونی مدد کی ضرورت ہے تو رابطہ کریں Law Access سے
1300 888 529 پر۔
اگر آپ کو امتیازی سلوک یا انتقامی کارروائی کا تجربہ ہو ا ہو جو کہ مجرمانہ ہو ، تو مہربانی کرکے NSW پولیس سے رابطہ کریں۔
جب آپ Anti-Discrimination NSW (امتیازی سلوک کے خلاف NSW کا ادارہ) میں شکایت درج کرواتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
ہمارا کردار یہ ہے کہ آپ کو اور دوسرے فریق کو ایک حل تلاش کرنے میں مدد دیں۔ جب ہمیں آپ کی شکایت موصول ہوتی ہے، اگریہ ایسی صورتحال نظر آرہی ہو جو خلاف قانون ہو، تو ہم آپ کی شکایت کو اگلے مرحلے تک بڑھا کر لے جائیں گے۔
ہم آپ سے فون یا خط کے ذریعےآپ کی شکایت موصول ہونے کے دو ہفتوں کے اندررابطہ کریں گے۔ جب ہم آپ سے بات کرتے ہیں ، تو ہم آپ سے کوئی اور معلومات بھی مانگ سکتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہو۔ ہم آپ سے یہ بات چیت بھی کریں گے کہ ہمارا آپ کی شکایت کو کسطرح سے چلانے کا منصوبہ ہے۔
جس شخص کے بارے میں آپ شکایت کررہے ہیں اسے مدعا علیہہ کہا جاتا ہے۔ ہم آپ کی شکایت کی نقل اور کوئی کاغذات جن پر آپ نے کام کیا ہوگا مدعا علیہہ کو ایک خط کیساتھ بھیجیں گے جس میں متعلقہ قانون کی ہم نے وضاحت کی ہوگی۔ مدعا علیہہ کو پھر موقع ملے گا کہ وہ ایک رد عمل ظاہر کرے۔
اگر اس سے صورتحال کا حل نہیں نکلتا، توہم آپ اور مدعا علیہہ کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ اسے مصالحتی کانفرنس کہا جاتا ہے۔ مصالحت دونوں فریقین کے لیے ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ اکٹھے آئیںاور اپنی شکایت کو حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کریں۔
ہم نہ تو کسی فریق کی جانبداری کر سکتے ہیں یا نہ ہی کوئی قانونی مشورہ کرسکتےہیں۔ اگرہم آپ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد نہیں کرسکتے، تو آپ اپنی شکایت کو NSW کے سول و انتظامی امور کے ٹریبونل میں لے جا سکتے ہیں۔